حیدرآباد۔24مئی(اعتماد نیوز) ملک کے اگلے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب
حلف برداری میں اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول
گاندھی کی شرکت کا امکان ہے۔ 20مئی کو
کانگریس کی جانب سے مودی کو مبارک
باد پیش کی گئی۔ 26مئی کو مودی کی حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیر اعظم
منموہن سنگھ بھی شرکت کرینگے۔ ملک و بیرون ملک سے قریب 3000مہمان اس تقریب
میں شرکت کرینگے۔